لاہور(پی این ایچ)معروف پاکستانی اداکارہ بینیتا ڈیوڈ نے کہاہے کہ پاکستان میں مسیحی برادری نہ صرف اپنے مذہبی تہوار جیسے کرسمس اور ایسٹر بلکہ عیدالفطر اور عیدالاضحی بھی جوش و خروش سے مناتی ہے۔ ایک پوڈکاسٹ میں انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم مسیحی 4 عیدیں مناتے ہیں اور تمام مذہبی و ثقافتی تقریبات میں بھرپور حصہ لیتے ہیں، پاکستان میں مجھے اپنے عقائد کے تحفظ، عزت اور روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں، پاکستان نے اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھا ہے اور ہمیں یہاں مکمل آزادی حاصل ہے۔اداکارہ کا کہناتھا کہ میرے شوہر بھی اس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ ٹی وی پروگرامز میں ہمارے مذہب سے متعلق غیر ضروری یا عجیب سوالات کئے جائیں۔
پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق محفوظ، مکمل آزادی ہے،اداکارہ بینیتا ڈیوڈ
