لاہور(پی این ایچ)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کیلئے 25رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیاہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کیمپ 16سے 23اپریل تک لاہور کے غنی گلاس کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوگا جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور مہارتوں پر خصوصی توجہ دی جائیگی، قومی ٹیم کے مینٹور وہاب ریاض کی سربراہی میں کوچنگ سٹاف کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کیساتھ کام کریگا۔اعلان کردہ سکواڈ میں عالیہ ریاض، امبر کائنات، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، ایمان نصیر، ایمان فاطمہ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، ارم جاوید، کومل خان (وکٹ کیپر)، ماہم انیس اور مومنہ ریاست شامل ہیں، منیبہ علی، ناجیہ علوی(وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سائرہ جبین، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب، طوبی حسن اور ام ہانی بھی کیمپ کا حصہ ہونگی۔دوسری جانب پاکستان اور زمبابوے ویمنز ٹیموں کے درمیان چھ میچوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز 4سے 15مئی تک کراچی میں کھیلی جائیگی، سیریز کے تمام میچز نیشنل بینک سٹیڈیم میں ہونگے۔سیریز کے تحت تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 4سے 9مئی تک کھیلے جائینگے جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29کا حصہ ہونگے جبکہ تین ٹی 20انٹرنیشنل میچز 12سے 15مئی تک شیڈول ہیں۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کیلئے 25رکنی سکواڈ کا اعلان
