آسٹریلوی بلے باز ٹم ڈیوڈکو 25فیصد میچ فیس کاجرمانہ

نئی دہلی(پی این ایچ)آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز ٹم ڈیوڈ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹم ڈیوڈ کو انڈین پریمیئر لیگ کے ضابطہ اخلاق کے لیول 1کی خلاف ورزی پر 25فیصد میچ فیس جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے،یہ واقعہ 12 اپریل کو وانکھیڑے سٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا، ٹم ڈیوڈ پر آرٹیکل 2.4کی خلاف ورزی کا الزام تھا جو امپائر کے حکم کو نظر انداز کرنے سے متعلق ہے۔پہلی خلاف ورزی 18ویں اوور کے دوران ہوئی جب ٹم نے گیند بدلنے کے بعد فوری طور پر گیند امپائر کو نہ دی بلکہ گیند کو چیک کیا،دوسری خلاف ورزی آخری اوور میں ہوئی جب وہ دوبارہ امپائر کے حکم کی پیروی نہ کر سکے جس کے نتیجے میں غیر تعمیل کے دو واقعات بن گئے۔ٹم ڈیوڈ نے جرم کا اعتراف کیا اور میچ ریفری کی جانب سے عائد کی جانیوالی سزا قبول کرلی۔