بیروت،تہران (پی این ایچ)پاکستان کی سفارتی کوششیں کارگر،لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی شروع، لبنان کے دارالحکومت بیروت میں شہری سڑکوں پر نکل آئے،خوشی کا اظہار کیا۔جنگ بندی کے نفاذ کے ساتھ ہی بیروت میں لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی اور جشن منایا گیا ۔ شہریوں نے اس موقع پر امن کی بحالی کی امید کا اظہار کیا۔ادھر تہران میں بھی اس پیش رفت پر ردعمل سامنے آیا، جہاں فضا حزب اللہ کے حق میں نعروں سے گونج اٹھی۔ایران کی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی نے اپنے بیان میں کہا کہ لبنان اور خطے کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ اس جنگ میں کامیابی حزب اللہ کی ہوئی ہے۔
اسرائیل لبنان جنگ بندی،بیروت، تہران میں جشن
