اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو9وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی (پی این ایچ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 16ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے دی ،پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قلندرز کی پوری ٹیم 100 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،اسلام آباد یونائیٹڈ نے 101 رنز کا ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر 11ویں اوور میں حاصل کرلیا،کرس گرین کو عمدہ بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قلندرز کی پوری ٹیم 100 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سکندر رضا 25 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حسیب اللّٰہ 19 اور آصف علی 15 رن بنا سکے۔کرس گرین نے 3، رچرڈ گلیسن، عماد وسیم اور شاداب خان کی دو دو وکٹیں حاصل کیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 101 رنز کا ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر 11ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ یونائیٹڈ کے ڈیون کونوے نے 59 اور محمد فائق نے 34 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلیں۔ قلندرز کے شاہین آفریدی 1 وکٹ لے کر نمایاں بولر رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کرس گرین کو عمدہ بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم میں اوپنر ایمون کی جگہ ریان برل کو شامل کیا گیا۔