افغانستان میں بیروزگاری کی شرح 75 فیصد تک پہنچ گئی

جنیوا(پی این ایچ) اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردی کی وجہ سے بیروزگاری کی شرح 75 فیصد تک پہنچ گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رپورٹ میں کہا گیاکہ افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی علاقائی امن واستحکام کو شدید خطرے سے دوچار کر رہی ہے۔ افغانستان کو 2026 میں ایک بڑ ے معاشی بحران کا سامنا ہو گا۔علاقائی امن خراب ہونے کی وجہ سے روزگار اور کاروبار کے مواقع بھی کم ہو رہے ہیں۔