اسلام آباد /تہران(پی این ایچ)ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے اعلی حکومتی ذرائع نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پیرکو مذاکرات منعقد نہیں ہو رہے ۔ اعلی حکومتی ذرائع کے مطابق امریکا ایران مذاکرات کے لیے دن اور تاریخ ابھی فائنل نہیں ہوئی۔دوسری جانب ایرانی خبرایجنسی تسنیم نے بھی دعویٰ کیا کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے اگلے مرحلے کے لیے اب تک رضا مند نہیں ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق اس کی وجہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان اور مذاکرات میں امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات ہیں، جو حالیہ پیغامات کے تبادلے میں بھی جاری رہے ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے واضح کیا ہے کہ مذاکرات کے جاری رہنیکے لیے امریکا کی جانب سے ضرورت سے زیادہ مطالبات سے گریز ایک بنیادی شرط ہے، بصورت دیگر ایران طویل اور بے نتیجہ مذاکرات میں وقت ضائع کرنے کا خواہاں نہیں، ایران کا یہ موقف پاکستان کے ذریعے امریکی حکام تک پہنچا دیا گیا ہے۔
امریکا ایران مذاکرات کھٹائی میں پڑگئے،تاریخ فائنل نہیں ہوئی، اعلیٰ حکومتی ذرائع
