لاس اینجلس(پی این ایچ)معروف امریکی گلوکارہ سبرینا کارپینٹر نے عربوں کے جشن منانے کے روایتی انداز زغروطہ کو عجیب کہنے پر معافی مانگ لی۔گلوکارہ کی پرفارمنس کے دوران شرکاء میں موجود انکے ایک عربی مداح نے اپنے روایتی انداز میں خوشی کا اظہار کیا تو انہوں نے کہا مجھے لگتا ہے کہ یہاں پر کوئی یوڈیلنگ کر رہا ہے، مجھے یہ بالکل پسند نہیں ہے جس پر عربی مداح نے جواب دیا کہ یہ ہماری ثقافت کا حصہ ہے،یہ جواب سن کر گلوکارہ نے پوچھا کہ کیا یوڈیلنگ آپکی ثقافت ہے؟عربی مداح نے وضاحت کی کہ یہ آواز ہماری ثقافت میں کسی خوشی کے موقع پر جشن منانے کیلئے نکالی جاتی ہے،سبرینا کارپینٹر نے یہ وضاحت سننے کے بعد کہا کہ یہ بہت عجیب آواز ہے۔گلوکارہ اور مداح کے درمیان ہونیوالی یہ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔سبرینا کارپینٹر پر تنقید کرنیوالوں نے انہیں بے حس انسان قرار دیدیا،گلوکارہ نے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد مداحوں سے معافی مانگ لی۔
امریکی گلوکارہ سبرینا کارپینٹر نے عربوں سےمعافی مانگ لی
