تہران(پی این ایچ)اگر ایرانی بندرگاہوں کو کسی بھی قسم کا خطرہ لاحق ہوا تو خطے کی کوئی بھی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ایرانی افواج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خلیجی بندرگاہیں یا تو سب کے لیے محفوظ ہوں گی یا کسی کے لیے نہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ بین الاقوامی پانیوں میں جہازوں پر امریکی پابندیاں غیرقانونی ہیں اور یہ عمل بحری قزاقی کے مترادف ہے،ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی دھمکیوں کے بعد ایران آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کے لیے ایک مستقل نظام نافذ کرنے جا رہا ہے، جس کے تحت سمندری نقل و حرکت کو منظم کیا جائے گا۔
ایرانی بندرگاہیں خطرے میں ہوئیں تو خطے کی کوئی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی،پاسداران انقلاب
