بھارتی گلوکار جوبین نوٹیال نے بچپن کی دوست سے خاموشی سے شادی کرلی

ممبئی(پی این ایچ)معروف بھارتی گلوکار جوبین نوٹیال نے خاموشی سے اتراکھنڈ میں شادی کرلی ہے اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انہوں نے بچپن کی دوست سے شادی کی ہے۔رپورٹس کے مطابق گلوکار نے اپنے آبائی علاقے اتراکھنڈ میں سادگی کیساتھ ایک نجی تقریب میں شادی کی جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور چند دوستوں نے شرکت کی تاہم انکی اہلیہ کی شناخت تاحال منظر عام پر نہیں آ سکی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 36سالہ گلوکار نے اپنی بچپن کی دوست کو شریک حیات بنایا مگر اس حوالے سے مزید تفصیلات خفیہ رکھی گئی ہیں، خود جوبین نوٹیال نے بھی ابھی تک ان خبروں کی باضابطہ تصدیق نہیں کی جس کے باعث مداحوں میں تجسس بڑھ گیا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی بعض تصاویر میں گلوکار کو پیچ رنگ کے کرتا اور ایمرلڈ ہار میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ انکی مبینہ دلہن سادہ اور ہم رنگ لباس میں نظر آ رہی ہیں۔