الجزائر(پی این ایچ)کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے الجزائر کے دورے کے دوران ایک جامع مسجد کا دورہ کیا، انہوں نے مسجد میں داخل ہونے سے قبل احتراماً اپنے جوتے اتارے۔پوپ لیو کے اس اقدام کو بین المذاہب احترام اور ہم آہنگی کی ایک اہم مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مختلف مذاہب کے درمیان باہمی احترام، رواداری اور امن کے فروغ پر زور دیا۔ پوپ لیو نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ خدا کی قربت حاصل کرنے کا مطلب صرف عبادت تک محدود نہیں بلکہ ہر انسان کا احترام کرنا بے حد ضروری ہے۔
جوتے اتار کر مسجد میں داخلہ،انسان کا احترام بے حد ضروری ہے،پاپ لیو
