دشمنوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں، ایران

تہران(پی این ایچ)ایران کی فوجی قیادت نے آبنائے ہرمز، خلیج فارس اور بحیرۂ عمان میں سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اور سخت مؤقف اختیار کر لیا ہے۔ ملک کی سلامتی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں نئے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ایرانی کمانڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایسے تیل بردار جہاز یا بحری جہاز جو ایران کے “دشمن ممالک” سے تعلق رکھتے ہیں، انہیں آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ایرانی حکام کا کہنا تھا کہاس اہم آبی گزرگاہ پر کنٹرول کے لیے نئے نظام اور طریقہ کار پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، جس میں ٹول ٹیکس اور ٹرانزٹ چارجز بھی شامل ہو سکتے ہیں، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام جہازوں کو ایرانی حکام کے ساتھ رابطہ اور ہم آہنگی کرنا ہوگی، تاکہ سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔