فرانس، 15سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش

پیرس (پی این ایچ)فرانس کی قومی اسمبلی میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کردیا گیا،غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق بل میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال پر پابندی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔بل میں مڈل اسکولوں میں اسمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی ہائی اسکولوں تک بڑھانے کی تجویز بھی شامل ہے۔ بل میں سوشل میڈیا استعمال کو کم عمر بچوں میں ذہنی صحت کے مسائل میں اضافے کا سبب بتایا گیا ہے۔قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد بل سینیٹ میں منظوری کے لیے جائے گا۔