لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت،اداکارہ فضا علی نے وضاحت کردی

کراچی(پی این ایچ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی حالیہ وائرل آن ایئر لمحے پر ہونیوالی تنقید کے بعد سامنے آ گئی ہیں اور اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے بیان جاری کیاہے جس میں انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ ایک ہلکے پھلکے انداز میں اچانک پیش آیا تھا جسے سوشل میڈیا پر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ انکا کہنا تھا کہ اس عمل کے پیچھے کسی بھی قسم کی نامناسب نیت شامل نہیں تھی بلکہ یہ محض ایک قدرتی اور دوستانہ ردعمل تھا۔فضا علی نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے پیشے اور ناظرین کا بے حد احترام کرتی آئی ہوں اور آئندہ بھی انہی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے کیریئر کو جاری رکھوں گی۔