ماننا ہوگا پاکستان نے وہ کیا جو باقی نہیں کر سکے،عمر عبداللہ

سرینگر(پی این ایچ) وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔اپنے بیان میں عمر عبداللہ نے کہا کہ ماننا ہوگا پاکستان نے وہ کیا جو باقی نہیں کر سکے، بھارت کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات ہماری کمزوری بنے۔وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیرنے کہا کہ جنگ صرف اسرائیل کو مطلوب تھی، ہم اسرائیل کے قریب نہیں ہوتے تو بھارت وہ کر سکتا تھا جو پاکستان نے کیا۔انہوںنے کہاکہ اچھا ہوا جنگ بندی ہوئی، چاہیاس میں پاکستان نے کردار ادا کیا۔