کراچی (پی این ایچ)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پی ایس ایل ٹیموں کیلئے عشائیہ کا انعقاد کیا گیا۔محسن نقوی نے پی ایس ایل میں شریک کرکٹرز کو دو دریا پر واقع ریستوران میں ڈنر دیا۔ڈنر میں پی ایس ایل میں شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کھلاڑیوں سے گھل مل گئے اور ان سے مختلف امور پر بات چیت کرتے اور انہیں کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مشورے دیتے رہے۔
محسن نقوی کا پی ایس ایل ٹیموں کیلئے عشائیہ
