مصالحتی کوششیں،عاصم منیر تہران پہنچ گئے،محسن نقوی بھی ہمراہ ہیں

اسلام آباد(پی این ایچ)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے ،تہران پہنچنے پر ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈمارشل کے ہمراہ ہیں،فیلڈ مارشل کا دورہ مصحالتی کوششوں کا حصہ ہے۔پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد ایران پہنچ گیا ہے، جہاں وہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی بحالی سے متعلق اہم گفتگو کرے گا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔قبل ازیں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا تھا کہ پاکستان کے ذریعے امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے اور اسی سلسلے میں ایران آج پاکستانی وفد کی میزبانی کر رہا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ چند دنوں میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں متوقع ہے۔