معروف شاعرمنیرنیازی کا 98 واں یوم پیدائشکل منایا جائیگا

راولپنڈی(پی این ایچ) اردو اور پنجابی کے معروف شاعر منیرنیازی کا 98واں یوم پیدائش(آج)9اپریل کو منایا جائے گا۔ شاعری میں جداگانہ اسلوب رکھنے والے منیر نیازی 9 اپریل 1928 کو ضلع ہشیار پور میں پیدا ہوئے۔منیر نیازی کے اردو شاعری کے تیرہ، پنجابی کے تین اور انگریزی کے دو مجموعے شائع ہوئے۔ ان کے مجموعوں میں بے وفا کا شہر، تیز ہوا اور تنہا پھول، جنگل میں دھنک، دشمنوں کے درمیان شام، سفید دن کی ہوا، سیاہ شب کا سمندر، ماہ منیر، چھ رنگین دروازے، چار چپ چیزاں، رستہ دسن والے تارے، آغاز زمستان، ساعت سیار اور کلیات منیر شامل ہیں۔