انطالیہ(پی این ایچ)وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی ملاقات ،انطالیہ میں ہونے والی ملاقات میں ترک وزیر خارجہ نے ترک صدر کا پیغام پہنچایا۔وزیرِاعظم شہباز شریف اپنے سرکاری دورہ ترکیہ کیلئے آج انطالیہ پہنچے ہیں، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات کے دوران وہاں موجود تھے۔وزیر خارجہ حاقان فیدان نے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا اور انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صدر رجب طیب اردوان انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر وزیراعظم سے ملاقات کے منتظر ہیں۔شہباز شریف نے پرتپاک استقبال اور روایتی مہمان نوازی پر ترک وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ یہ بات باعث خوشی ہے کہ وہ اپنے دوسرے گھر ترکیہ کے دورے پر ہیں۔
وزیراعظم سے ترک وزیرخارجہ کی ملاقات،صدر کا پیغام پہنچایا
