تہران(ویب ڈیسک)ایرانی عوام ٹرمپ کی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لائے، اہم پلوں اور بجلی گھروں پر انسانی زنجیر بنا دی ،ایرانی عوام ملک کے پلوں اور بجلی پیدا کرنے والے مراکز کو تباہ کرنے کی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔عوام نے ملک بھر کے اہم پلوں اور بجلی گھروں پر قومی پرچم تھام کر انسانی زنجیر بنا دی۔ مظاہرین نے کہا وہ جنگی مجرموں کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے اس لیے جان کی پروا کیے بغیر خطرے والے مقامات پر آگئے ہیں، شرکا میں بچے ، بوڑھے، جوان اور طلبہ و طالبات اور خواتین سب شامل ہیں۔
ٹرمپ کی دھمکیاں بھاڑ میں جائیں،ایرانیوں نے اہم پلوں اور بجلی گھروں پر انسانی زنجیر بنا دی
