پی آئی اے طیارے کی 6سال بعد ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈ نگ

لندن(پی این ایچ)پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 785 لینڈ لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ لینڈ کرگئی۔پرواز کا استقبال لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے کیا، لندن ہیتھرو ایئرپورٹ کو پاکستان اور برطانیہ کے جھنڈوں سے سجایا گیا تھا، اس سلسلے میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کا کیک کاٹا گیا۔پاکستان کے ہاءی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے تقریب سے خطاب کرتے پی آءی اے کی پرواز کو اہم سنگ میل قرار دیا، انہوں نے کہا کہ پی آءی اے کی پرواز پاکستانیوں کی دل کی آواز ہے اور اس کو بڑھنا چاہءے۔ترجمان ہیتھرو ایءرپورٹ کے مطابق پی اءی اے کا ہمارے ساتھ 7 دہاءیوں پر مشتمل رشتہ ہے، پی اءی اے کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں، آج ہمارا پرانا دوست واپس آگیا۔