پی ایس ایل 11 کی فرنچائز کوئٹہ اور لاہور کی کینسر سے متاثرہ بچوں سے ملاقات

لاہور(پی این ایچ)پی ایس ایل 11 کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں نے کینسر سے متاثرہ بچوں سے ملاقات کی ہے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں آرام کے دن ٹیموں کی مختلف مصروفیات رہیں کوئی ٹیم پہنچی ساحل تو کسی نے کھیلا پیڈل اور قلندرز، گلیڈی ایٹرز نے کینسر سے متاثرہ بچوں سے ملاقات کی۔پنڈی کے کھلاڑیوں نے پیڈل کھیلا، ری سیٹ اور ری فریش ہونے ساحل پر بھی پہنچے۔حیدرآباد کنگزمین نے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، کپتان مارنس لبوشین نے بلٹ پروف جیکٹ پہن کر تصویر بنوائی۔کوئٹہ اور لاہور کی ٹیموں نے کینسر کو مات دینے والے بہادر بچوں کے ساتھ دن گزارا ہے،کراچی کنگز کے کھلاڑی پینٹر بن گئے اور مصوری کے جوہر دکھائے۔کنگز نے پلیئرز نے پش اپ چیلنج کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔