کسی دباؤ میں مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،ایرانی صدر

تہران(پی این ایچ)مذاکرات کےلئے کوئی جلدی نہیں،ایران کسی دباؤ میں آکر امن مذاکرات نہیں کرے گا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا کہ تہران دباؤ، دھمکیوں یا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے تحت امن مذاکرات میں حصہ نہیں لے گا۔ایرانی صدرمسعود پیزشکیان نے فون کال کے دوران ایران کے موقف کی توثیق کی اور اس بات پر زور دیا کہ ایران جبر کی شرائط پر مذاکرات میں شامل نہیں ہوگا۔ایرانی صدرمسعود پیزشکیان نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی سمیت امریکا کے ساتھ مذاکرات کی بحالی میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی بھی سفارش کی۔